Saturday, September 14, 2024
Homeقومی خبریںسابق حکومت میں بجلی چوری، لائن لاسز میں 100فیصد سے زائد اضافہ،...

سابق حکومت میں بجلی چوری، لائن لاسز میں 100فیصد سے زائد اضافہ، گردشی قرضے بھی بڑھے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف

لاہور(این این آئی)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ دورحکومت میں نہ صرف بجلی چوری اور لائن لاسز میں 100فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا بلکہ گردشی قرضوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا .نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ عمران خان دور میں بجلی چوری اور لائن لاسز میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا آڈٹ رپورٹ کے مطابق عمران خان کے دور حکومت میں بجلی

کے بلوں کی وصولی بھی غیرتسلی بخش رہی جس کی وجہ سے گردشی قرضے بھی بڑھ گئے اور پھر کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں صارفین سے خریدی گئی بجلی سے زیادہ وصولی کی گئی پاور سیکٹر کی مالی سال 2021-22 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی دور میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز دوگنا سے زیادہ بڑھے، پہلے یہ نقصانات 42 ارب 36 کروڑ روپے سالانہ تھے اور پھر بڑھتے بڑھتے 91 ارب 91 کروڑ روپے تک جا پہنچے جو بجلی بلوں میں شامل کر کے صارفین سے وصول کئے گئے صارفین کو 1745 ارب کے بجلی بلز بھیجے گئے مگر وصولی 1366ارب روپے رہی آڈیٹر جنرل نے کپیسٹی پیمنٹ کو بھی بجلی بل زیادہ آنے کی ایک وجہ قرار دیا ہے پاور کمپنیاں آئی پی پیز سے 24 ہزار میگاواٹ بجلی لیتی ہیں.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments