لاہور ( وی او پی نیوز ) لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم میں جھاڑیوں کی صفائی کیلئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر نے3 روزہ خصوصی مہم کا آغازکر دیا۔لاہور پریس کلب کے صدر اعظم چودھری اور ایمرا کے صدر آصف بٹ کی درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے ذیشان جاوید نے پی ایچ اے کے متعلقہ حکام کو ہدایات
جاری کی ہیں۔ پی ایچ اے کے انتظامی عملے نے مشینری اور مالیوں نے تلواروں کے ذریعے گرین بیلٹس، خالی پلاٹس اور سڑک کنارے پر اگی ہوئی فالتو جھاڑیوں کو ختم کیا۔ بجلی کے کھمبوں کے ساتھ درختوں کی اضافی شاخوں کی بھی صفائی کی گئی۔ صحافی کالونی میں رہائش پذیر صحافیوں کی بڑی تعداد نے ڈائریکٹر جاوید حامد اور سپروائزر سبطین عباس کا شکریہ ادا کیا۔