درندگی کی انتہا ، 2022میں 2211بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

Spread the love

لاہور(وی او پی نیوز) بچوں پر جنسی تشدد کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم” ساحل” کی سال 2022 جنوری تا جون کے دوران بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی جاری کردہ رپورٹ ”ظالم اعداد“کے مطابق2211بچوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق سال 2022 جنوری تا جون کے دوران1207بچیاں جبکہ 1004بچے جنسی تشدد کا شکار ہوئے۔ ان واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سال2022 جنوری تا جون روزانہ 12بچے جنسی تشدد

کا شکار ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ساحل کے پراونشیل کوآرڈنیٹر عنصر سجاد بھٹی نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ان کے ساتھ ساحل کے ریجنل لیگل ایڈ کوآرڈنیٹر عاطف عدنان خان ایڈوکیٹ ہائیکورٹ اور دیگربھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق کم عمری کی شادی کے17واقعات جبکہ3واقعات میں بچیوں کو ونی کیا گیا ہے۔ 21بچوں اور بچیوں کو مدرسہ جات میں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بچوں پر جنسی تشدد کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں کل 1564 بچے، صوبہ سندھ میں 338بچے، صوبہ بلوچستان میں 23، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 199بچے، خیبر پختون خواہ میں 77بچے جبکہ آزاد کشمیر میں 10، بچے جنسی تشدد کا نشانہ بنے۔

Tayyba Bukhari

Learn More →

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: