متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

فحش فلمیں کیس: راج کندرا نے رہائی کے 1 سال بعد خاموشی توڑ دی

Spread the love

ممبئی ( شوبز نیوز ) نامور بھارتی بزنس مین اور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے فحش فلموں کے کیس میں رہائی کے ایک سال بعد خاموشی توڑ دی ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راج کندرا نے کہا کہ یہ سب وقت کا کھیل ہے کیونکہ انصاف ہوگا۔ اپنی تصویر کے اوپر راج کندرا نے تحریر کیا کہ اگر آپ

مکمل کہانی نہیں جانتے تو اپنا منہ بند رکھیے۔ آج انہیں ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی ملے ایک برس ہوگیا ہے۔ یہ سب وقت کا کھیل ہے، انصاف ہوگا اور سچ جلد سامنے آئے گا۔‘راج کندرا نے اپنے چاہنے والوں کا مشکل وقت میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا جبکہ ٹرولرز کو ٹرول کرتے ہوئے انہوں نے تحریر کیا کہ ’آپ لوگوں نے مجھے مزید مضبوط بنایا۔‘ فحش فلموں کے کیس میں گرفتاری اور پھر رہائی کے بعد پہلی مرتبہ اس معاملے پر لب کشائی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی میں فحش فلمیں پروڈیوس اور ڈسٹری بیوٹ کرنے کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف مذکورہ کیس کی تفتیش جاری ہے، تاہم انہیں اسی برس 21 ستمبر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ اپنی رہائی کے بعد سے راج کندرا نے اپنے ہونٹ سی لیے تھے.