متعلقہ

جمع

او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں : چیئرمین پاکستان تحریک اتحاد چودھری اورنگزیب

Spread the love

لاہور (وائس آف پریس نیوز) پاکستان تحریک اتحاد کے چیئرمین چودھری اورنگزیب نے او آئی سی وزرا خارجہ کانفرنس کے کامیاب اور پر امن انعقاد پر پاک فوج کو مبارک باد دی ہے۔ چودھری اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک اتحاد پوری قوم کی جانب سے

پاک فوج کو او آئی سی وزرا خارجہ کونسل اجلاس کے پرامن اور احسن انداز میں منعقد کرانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ الحمد اللہ، پاکستان واحد اسلامک ایٹمی قوت رکھنے والا ملک ہے جس پر پوری اسلامی دنیا فخر محسوس کرتی ہے۔ چودھری اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاک فوج وطن عزیز کا قابل فخر اثاثہ ہے، جنہوں نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ملکی عزت و وقار اور تقدس میں اضافہ کرنے کی شاندار روایات کی پاسداری کی ہے۔ اس کانفرنس کے انعقاد سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاک فوج اسلامی دنیا کو ایک لڑی میں پرونے کا ہنر بخوبی جانتی ہے۔ اتحاد، انصاف اور باہمی ترقی کیلئے اشتراک کار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔