متعلقہ

جمع

خاموشی کو توڑکر غزہ، لبنان، اور یمن کے بارے میں بات کرنی چاہیے

لاہور(ایس ایم ایس) خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران لاہور...

بلاول نے پہل کر دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) چیئرمین پیپلز...

کچھ نہیں چاہئیےمیرا میكا سجائے رکھنا

بیٹی شادی کے بعد سسرال جاتی ھے تب پرائی...

رانا ثناء نے مہنگائی کنٹرول نہ کرنے کا اعتراف کر لیا ،مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے بتائیں انہوں نے ساڑھے چار سالوں میں کیا کیا؟

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک اہم اعتراف کیا ہے اور وہ اعتراف یہ ہے کہ کوئی شک نہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا۔عمران خان نے جاتے جاتے قیمتیں کم کر کے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، اگر مشکل فیصلے نہ کرتے اور سیاست بچاتے تو پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا۔ ہم نے ذاتی سیاست کا نہیں ملک اور قوم کا سوچا، ہم نے ریاست کے لیے مشکل

فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی، مقبولیت کا دعویٰ کرنے والے بتائیں انہوں نے ساڑھے چار سالوں میں کیا کیا؟وزیرِ اعظم نے سیلاب کے بعد دنیا کے ساتھ کامیاب ڈائیلاگ کیا ہے، سیلاب کی تباہی کے ہم قصوروار نہیں.
وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان اپنے وقت پر ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارٹی قائد ہیں ان پر پارٹی کوئی فیصلہ مسلط نہیں کر سکتی، نواز شریف کا ویژن آخری بات ہوگی، عام انتخابات سے پہلے نواز شریف وطن واپس آئیں گے، عام انتخابات 2023 میں اپنے وقت پر ہوں گے۔ ماضی میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں دوری رہی ہے آج پاکستان کی خاطر ایک ٹیبل پر بیٹھے ہیں، آئندہ ہفتے اسحاق ڈار پاکستان آجائیں گے، ضلعی سطح پر تنظیمی دورے کیے جائیں گے، مریم نواز اور حمزہ شہباز تنظیمی معاملات دیکھ رہے ہیں۔