متعلقہ

جمع

محکمہ بلدیات کو مکمل طو رپر ڈیجیٹل کرنے کی تیاریاں، اب نیلامی ای سسٹم کے ذریعے ہو گی

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا ہے کہ شفاف، ٹرانسپیرنسی اور بہتر گورننس کے لیے محکمہ بلدیات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کے لیے کو شاں ہیں اس سلسلے میں واٹر سپلائی سکیموں اور ای  آکشنگ کا سسٹم جلد نافذ کرنے جا رہے ہیں دونوں سسٹمز کو لوکل گورنمنٹ سطح پر نافذ کرنے کے لیے محکمے نے تمام ورکنگ مکمل کر لی ہے واٹر سپلائی اسکیموں کی ڈیجیٹائزیشن سے  فنکشنل، نان فنکشنل فلٹریشن پلانٹس اور

ڈسپوزل اسٹیشنز کو  مانیٹر کیا جائے گا اور اس سے پانی کی فراہمی شہریوں تک باآسانی پہنچانے میں مدد ملے گی علاؤ ازیں محکمے کے ریونیو میں خاطر خواہ اضافے کے لیے صوبہ بھر کی تمام لوکل گورنمنٹس میں اب ای اکشن کی جائے گی۔پارکنگ سٹینڈز، پرانی گاڑیوں، فرنیچر، ملبہ، کمرشل جائیدادوں اور مختلف سروسز کی صاف شفاف اور آسان طریقے سے نیلامی ممکن ہو گی۔ سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے مزید کہا کہ دونوں سسٹمز کے طریقہ استعمال سے متعلق تمام فیلڈ افسران کے لیے تربیت کا بالخصوص اہتمام کیا جائے گا۔سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے اجلاس میں واٹر سپلائی سکیموں کو ڈیجیٹائز اور ای آکشن سسٹم  کو متعارف کروانے کی منظوری دے دی۔اجلاس میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر اور پی آئی ٹی بی کے نمائندگان نے دونوں سسٹمز کے حوالے سے بریفنگ دی۔