کراچی ( وی او پی نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے
ہیں۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ستمبر تک 13 ارب 76 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 34 کروڑ ڈالر کم ہو کر 8 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 5 ارب 75 کروڑ ڈالر رہے۔