لاہور( وی او پی نیوز) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری کے علیل ہونے کے بعد پنجاب میں مبینہ طور پر جاری ان ہاؤس تبدیلی پر جو پی ڈی ایم اندرون خانہ کام کررہی تھی پر وقتی طور پر کام رک گیا ہے اور پی ڈی ایم کوابتک تو کوئی بڑی کامیابی نہیں مل سکی، مگر اس کے باو جود پی ڈی ایم کی لیڈر شپ اندرون خانہ تحریک انصاف کے مبینہ طور پر ناراض ارکان سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے. ” ڈیلی پاکستان ” کے مطابق پی ڈی ایم
کے ذرائع کا کہنا ہے چونکہ مسلم لیگ (ق) کے سر براہ چودھری شجاعت سے پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے جو بات چیت چل رہی تھی وہ ان کے بیمار ہونے کے بعد رک گئی،وہ بات چیت کیا تھی اور اس میں آنیوالے دنوں میں کیا فارمولہ طے کیا جائیگا، وہ فارمولہ کیا ہوگا اس پر انہوں نے ابھی پی ڈی ایم کی لیڈر شپ کو اعتماد میں لینا تھا مگر ان کی بیماری کی وجہ سے پی ڈی ایم کا وہ اجلاس بھی نہ ہو سکا۔ وقتی طور پر ان ہاؤس تبدیلی کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ تعطل پیدا ہو گیا ہے تو یہ بے جا نہ ہو گا،ذرائع کے مطابق اکتوبر میں پنجاب کی سیاست میں گرما گرمی سمیت مسلم لیگ (ن) کی سیاست میں تیزی آنے کا بھی امکان ہے جلد ہی (ن) لیگ متحرک نظر آئے گی.