راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) کانگو میں فرائض کی انجام دہی کے دوران اقوام متحدہ امن مشن میں شامل پاک فوج کے حوالدار بابر صدیق شہید ہوگئے.پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس سے
حوالدار بابر کے سر پر گولی لگی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار بابر صدیق یو این امن مشن میں کانگو میں ڈیوٹی پر مامور تھے۔شہید حوالدار بابرصدیق ڈیوٹی کے دوران انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔