متعلقہ

جمع

جرمن تنظیم کے اشتراک سے خواتین اور معذور افراد کو تشدد سے بچاؤپرسمٹ

لاہور ( ایس ایم ایس  )صوبائی دارالحکومت میں جرمن...

دسمبر میں” بریک تھرو “کا امکان ہے

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی  حیدر شیرازی نےکہا  ہےکہ...

نیب کے نئے قانون میں کابینہ کو حاصل استثنیٰ ختم

Spread the love

اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نےاسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے نئے قانون میں وفاقی کابینہ کو حاصل استثنیٰ ختم کردیا گیا ہے۔ نیب کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر کام کرنے کو تیار نہیں تھا، ترامیم کا مقصد نیب کو سیاسی انتقام کا آلہ بننے سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم

کی بنیاد عمران خان نیازی نے اپنے دور میں رکھی اور وہی اس سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ آج فواد چوہدری نے نیب کی ترامیم کے حوالے سے الزامات لگائے، واضح کردینا چاہتا ہوں کہ نیب کی ترامیم کا آغاز( ن) لیگ کے دور میں نہیں ہوا۔ نیب ترامیم کا آغاز عمران خان کے دور میں ہوا، جس کا ایک مقصد تھا، نیب نیازی گٹھ جوڑ میں اپوزیشن پر کیسز بنائے گئے، تمام اپوزیشن رہنماؤں کو جیل بھیجا گیا تھا۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو اپنی پولیٹیکل سکورنگ کے لیے بنایا گیا تھا، جس کی وجہ سے وزیر کوئی بھی کام کرنے سے ڈرتے تھے۔ نیب کی ترامیم کے حوالے سے پرویز خٹک سب سے آگے ہوا کرتا تھا۔ ہم نیب کو بھگت چکے ہیں، نیب نے صاف پانی کیس میں شہباز شریف کو بلایا اور آشیانہ کیس میں گرفتار کیا، یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا، یہ عمران خان کی منشا تھی، وہ شہباز شریف کو جیل میں دیکھنا چاہتے تھے۔