متعلقہ

جمع

سارا وقت چوہے مل کر برا بھلا کہتے ہیں، ڈراتےہیں، بلیک میل کرتےہیں،ایمان والے کو کوئی خرید نہیں سکتا، کوئی ڈرا نہیں سکتا: وزیر اعظم

Spread the love

مانسہرہ ( نیوز رپورٹ )وزیرِ اعظم عمران خان نے  مانسہرہ کے ٹھاکرا اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 چوہے مل کر میرا شکار کرنے آرہےہیں، ان چوہوں کو شکست دیں گے، ساری جنگ یہ ہے کہ کیسز ختم کرکے این آر او دے دوں،جس دن ان کے کیسز  معاف کیے ملک سے سب سے بڑی غداری کروں گا۔ اللّٰہ نے کسی کو اجازت نہیں دی اچھے اور برے کی جنگ میں نیوٹرل ہو، یا پیچھے ہٹ جائے کہ ہم کسی کے ساتھ نہیں ہیں۔وزیر اعظم  نے کہا کہ ہر جلسے میں خود کو کہہ کر جاتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، تقریر کرنے کھڑا ہوتا ہوں تو سارے پنڈال سے ڈیزل کی آوازیں آنے لگتی ہیں، برے اور مشکل وقت میں کوشش کی ڈیزل کی قیمت کم کی جائے، ووٹ لینے کےلیے مذہب کو استعمال نہیں کرتا۔  اسلام آباد کی منڈی میں ضمیر

کے بدلے 25کروڑ تک آفر کی جارہی ہے،  سارا وقت چوہے مل کر برا بھلا کہتے ہیں، ڈراتےہیں، بلیک میل کرتےہیں،  ایمان والے کو کوئی خرید نہیں سکتا، کوئی ڈرا نہیں سکتا۔وزیر اعظم  نے کہا کہ 30 سال سے فضل الرحمان دین کے نام پر سیاست کررہا ہے، سیاست یا ووٹ لینے کی کوشش نہیں، میرا ایمان ہے نبی کے راستے پر ہی ملک اٹھے گا، ملک کو اٹھانا ہے تو مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلنا ہوگا، معاشرے میں عدل و انصاف کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بڑی تکلیف ہوتی تھی ہم نے باہر کے ملکوں کی غلامی شروع کردی، جن ملکوں میں لیڈروں کا چوری کا پیسہ پڑا تھا، ان کے غلام بن گئے، امریکا نے ڈرون حملے کیے تو یہ تین چوہے سربراہ تھے، ان کو شرم نہیں آتی تھی، کم از کم منہ سے تو بولتے۔عمران خان نے کہا کہ جب وزیراعظم نے عزم کیا میرا ملک کسی کی غلامی نہیں کرے گا، بھارت سے اس وقت دوستی کریں گے جب کشمیریوں سے انصاف کرے، بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، پہلے کشمیر کا خصوصی اسٹیٹس بحال کرے، اس ملک کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دیں گے، کسی کی غلامی نہیں کریں گے، آپ کو دنیا میں ہرے پاسپورٹ کی عزت کرواکر دکھاؤں گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ اللّٰہ کا حکم ہے ہر انسان اچھائی کے ساتھ کھڑا ہو، بدی کے خلاف جہاد کرے، اللّٰہ نے کسی کو اجازت نہیں دی اچھے اور برے کی جنگ میں کہیں نیوٹرل ہوں۔