گیمبیا ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کی افسوسناک خبر کی اطلاعات ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ یہ ہلاکتیں بھارتی دوا کے استعمال سے ہوئی ہیں. معصوم بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے
خبردار کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔