ٹوکیو ( نجف جعفری سے ) جاپان سے ایک انہتائی اہم خبر آئی ہے جومسلمانان عالم کیلئے معنی خیز ہونے کیساتھ ساتھ خوشی کا باعث بھی ہے . خبر یہ ہے کہ قرآن پاک کی ایک آیت نے دنیا کے مشہور جاپانی سائنسدان کو مسلمان بنا دیا۔ڈاکٹر آتوشی کمال اکوڈا جاپان کی کییو یونیورسٹی میں پولیٹیکل سسٹم کے پروفیسر ہیں۔ جنہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلے وہ کم علمی کی وجہ سے اصل مقاصد کے بغیر اور غیر اخلاقی طریقے سے زندگی گزار رہے تھے۔ پھر انہوں نے مختلف مذاہب کو متعلق پڑھنا شروع کیا۔اسی طرح وہ اسلام کے قریب پہنچے اور ایک دن انہوں نے قرآن کی ایک آیت پڑھی، جس نے ان کی پوری زندگی ہی بدل ڈالی۔ڈاکٹر آتوشی
کمال اکوڈا کے مطابق وہ آیت یہ ہے۔
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن صَلْصَالٍ مِّنْ حَمَإٍ مَّسْنُونٍ
اس آیت کا ترجمہ یہ ہے کہ ’یقیناً ہم نے انسان کو کالی اور سڑی ہوئی کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا ہے۔‘ڈاکٹر آتوشی کمال اکوڈا نے بتایا کہ انہوں نے اسلام سے متعلق مزید حقائق جاننے کا فیصلہ کیا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے شام کا رخ کر لیا، اسلام کو گہرائی سے سمجھنے کی خاطر انہوں نے شام کے شہر حلب میں باقاعدہ عربی زبان سیکھی۔مسلمان ہونے پر انہیں جتنی خوشی اور سکون محسوس ہو رہا تھا وہ زندگی میں پہلے کبھی محسوس نہیں ہوا، میرا عقیدہ ہے کہ اسلام قبول کرنا اللہ تعالیٰ کی طرف سے میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے‘۔ڈاکٹر آتوشی کمال اکوڈا اپنی زندگی کا سب سے بڑا تحفہ اب دوسرے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور جاپان میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں تک اسلام کا پیغام پہنچانے میں مصروفِ عمل ہیں، وہ جاپانی قوم کو اللہ کے بغیر زندگی بسر کرنے سے بچانا چاہتے ہیں۔
کیا یہ خبر قرآن کا جیتا جاگتا معجزہ نہیں ؟ اورابھی تو یہ صرف ایک آیت کا معجزہ ہے . انتہا پسندوں اور مسلم دشمنی میں مبتلا لوگوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے جاپانی سائنسدان کا اسلام لانا کافی ہے .