کیف ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک انتہائی افسوسناک خبر کے مطابق یوکرین کے شہر ماریو پول کے تھیٹر پر روسی بمباری میں 300 افراد کی ہلاکت کا خدشہ سامنے آیا ہے۔یوکرینی حکام نے مقامی تھیٹر پر روسی بمباری میں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر
کیا اور کہا کہ کم از کم 300 افراد مارے گئے ہیں۔یوکرینی حکام کے مطابق وہ اب بھی اس ہولناکی پر یقین نہیں کرنا چاہتے، لیکن ان لوگوں کے الفاظ جو حملےکے وقت عمارت کے اندر تھے، کچھ اور کہتے ہیں۔ روسی فوجیوں نے جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنایا، وہ جانتے تھے کہ وہ کہاں حملہ کر رہے ہیں۔روسی فوج نے 16مارچ کو ماریوپول کے تھیٹر پر طاقتور بم گرایا تھا، روسی بمباری کے وقت تھیٹر میں 1 ہزار سے زائد خواتین، بچوں اور مردوں نے پناہ لے رکھی تھی۔