کراچی ( وی او پی نیوز ) کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی کے شہریوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز کہاں جا رہے ہیں . یہ انکشاف آپ کو چونکا دے گا کہ کراچی سے چھینے گئے فونز افغانستان سمگل کیے جا رہے ہیں ۔ہو کچھ یہ رہا ہے کہ کراچی شہر سے چھینے گئے
موبائل فون مختلف گروپ خرید لیتے ہیں اور پھر انہیں افغانستان سمگل کر دیا جاتا ہے۔ ویسٹ انویسٹی گیشن نے سٹریٹ کریمنل کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی عارف راؤ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم چھینے گئے موبائل ایک ملزم کو فروخت کرتا ہے، ملزم چھینے گئے موبائل فون افغانستان سمگل کرتا ہے۔گزشتہ سال کراچی سے چھینے گئے قیمتی موبائل فونز کی بین الاقوامی مارکیٹیوں میں آن لائن خرید و فروخت کا انکشاف ہوا تھا۔اس حوالے سے ماڈل تھانہ فیروزآباد نے انتہائی مطلوب 3 رکنی بین الصوبائی گرہ گرفتار کیا تھا۔ ملزمان سے 35 قیمتی فون اور 3 پستول برآمد ہوئے تھے۔