متعلقہ

جمع

رواں سال دہشتگردی کے 514 کے واقعات ہوئے، دیگر جرائم کی کیا صورتحال رہی ؟ تفصیلات جانیے

Spread the love

اسلام آباد (نیوزایجنسیاں) کیا آپ جانتے ہیں کہ ملک میں رواں برس دہشتگردی کے کتنے واقعات رونما ہوئے اور امن و امان کی کیا سورتحال ہے تو سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے مختلف طریقوں سے معصوم لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے مالیاتی فراڈ کئے جا رہے ہیں، بیرون ملک نادرا کے 42 افسران و اہلکاران میرٹ پر تعینات کئے گئے ہیں،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے آن لائن مالیاتی فراڈ کے 352 مقدمات درج کئے ہیں،415 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر محسن عزیز کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت قانون وانصاف سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ملک میں جنوری سے جولائی 2022تک

دہشتگردی 514واقعات ہوئے،سرحد پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہونے کا وقت نہیں دے سکتے۔ گذشتہ روز وقفہ سوالات کے دور ان وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے بتایاکہ ملک میں جنوری سے جولائی 2022تک دہشتگردی 514واقعات ہوئے۔ دہشتگردی کے سب سے زیادہ واقعات خیبرپختونخوا میں 307،بلوچستان میں 189واقعات ہوئے،سندھ میں دہشتگردی کے 12اور پنجاب میں تین واقعات ہوئے۔ سرحد پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہونے کا وقت نہیں دے سکتے۔ اجلاس کے دور ان سینیٹ میں غیر ملکی شہریوں کو جاری شناختی کارڈ کی تفصیلی پیش کر دی گئی،گزشتہ 3 برسوں میں غیر ملکی شہریوں کو جاری 181شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے۔،اب8152افراد کی شناخت کا معاملہ تصدیق کے عمل سے گزر رہا ہے۔ اجلاس کے دور ان 2013 سے اب تک اعضاء اسمگلرز کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئی جس کے مطابق ایف آئی اے نے 2017 سے اب تک انسانی اعضاء سمگلرز

کے خلاف 21 مقدمات درج کیے۔۔وزرات داخلہ کے مطابق مقدمات انسانی اعضاء کی پیوند کاری ایکٹ 2017 کے تحت درج کیے گئے،اسٹرینگ آپریشنز کے نیتجے میں 16 ڈاکٹرز اور 85 پرائیویٹ افراد بطور گینگ گرفتار کیا گیا۔اجلاس کے دور ان سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ پوری دنیا کی سب سے بڑی74 کابینہ مسلط ہے، شہادت اعوان کو چھوٹا وزیر بنایا،انہیں بڑا وزیر بنانا چاہیے،سب جواب یہی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹ ایف سیون،ایٹ پر قبضہ ہے،اس کاجواب دیں،سائبر کرائم کے تحت کارروائیوں اور شکایات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں،رواں سال ایف ائی اے سائبر کرائمز ونگ کو مالی فراڈ کی 21 ہزار 259 شکایات موصول ہوئیں،3 ہزار 948 شکایات کو انکویئری میں تبدیل کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق سائبر کرائم کے تحت 352 مقدمات درج ہوئے، 415 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،2021 میں سائبر کرائم ونگز نے 3 ہزار 894 انکوائریز کیں،گزشتہ سال 2021 میں 652مقدمات درج کیے، 703 ملزمان گرفتار کیے،ایف ائی اے نے موجودہ سال غیر قانونی سمز اجراء کے 33 کیسز رجسٹرڈ 69 ملزمان کو گرفتار کیا،2021 میم غیر قانونی سمز اجراء کے 22 کیسز رجسٹر ہوئے 53 ملزمان گرفتار کیے۔اجلاس کے دور ان اعظم سواتی ریلوے نے کہا کہ

پی سی ون تاریخی ہے خیبرپختونخوا کا بنیادی حق نیٹ ہائیڈرل پاور ہے،ہی میں ہمارا حق دیا جائے،کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں،ہم اس منصوبے کو خود کرنے کیلئے تیار ہیں وفاق ہمارا ساتھ دے۔ وزیر ریلوے سعد رفیق نے جواب دیا کہ یہ روٹ افغانستان کے لیے موثر نہیں ہے،وہاں اسٹرینگ آپریشنز میں رکاوٹ ہو گی،پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے یہ مشکل ہوگا،ریلوے آفیشلز کے ساتھ چین کے ایمبیسڈر سے ملے ہیں،چینی سرمایہ کار غیر مطمئن ہیں،چینی سرمایہ کاروں کو گارنٹی دینی پڑے گی۔سینیٹر مشتاق نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں اساتزہ پر تشدد کیا گیا،میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں،اس پر انکوائری کرائی جائے،ہم اساتذہ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ دوسرا مسئلہ،ٹی وی چینل پر پختونوں کے حوالے سے نا زیبا الفاظ پر مذمت کرتا ہوں،شوز پر نا زیبا الفاظ سے پختونوں کی د آزاری ہوئی ہے،اس پر معافی مانگی جائے۔چیئر مین سینٹ نے کہاکہ اساتذہ پر تشدد کے معاملے پر رپورٹ منگواتے ہیں۔سابق چیئر مین سینٹ رضا ربانی نے کہاکہ پچھلے کئی مہینوں سے خیبرپختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں،لا اینڈ ایجنسی کے لوگ شہید ہو رہے ہیں،سیاسی افراد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،وزیر داخلہ ہاؤس میں آئے اور بتائے کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کیا معاہدہ کیا گیا۔اجلاس کے دور ان قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے کہاکہ ہم نے چار اہم موضوعات پر تحاریک پیش کیں،ہم سوچ رہے تھے حکومت اس پر اسنجیدگی کا مظاہرہ کرے گی،جب ان موضوع پر بات ہو رہی تھی تو حکومتی بینچ خالی تھے،کورم کی نشاندہی کی اور نکل گئے۔