لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی معیشت کو دھچکے لگنے کا سلسلہ رک نہ سکا اور ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا
تنازع شدت اختیار کرگیا، ۔ریلوے گارڈز، سگنلنگ عملہ اور آر ایم ٹی یونین نے 8 اکتوبر سے ہڑتالوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ ریل یونین کی طرف سے اگلی ہڑتال پیر کو ہوگی۔ لندن میں ریلوے ملازمین نے آج پھر پہیہ جام ہڑتال کر دی، ہڑتال سے پورے ملک میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوگیا۔بڑے شہروں میں اہم شاہراہوں اور موٹروے پر ٹریفک جام سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔