متعلقہ

جمع

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض ، جنوری تک ہزاروں اموات کا خدشہ

Spread the love

اسلام آباد (آن لائن)عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کی دوسری لہر آرہی ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو جنوری تک 47 لاکھ کے قریب ملیریا کیسز سامنے آسکتے ہیں جس سے ہزاروں اموات کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو۔ایچ۔او) کے سربراہ ڈاکٹر پلیتھا ماہیپالا نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا، خسرہ، ڈائریا اور ڈینگی جیسی وبائی امراض تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور عالمی برادری کی شدید مدد کی ضرورت ہے، کیونکہ تقریبا 82 لاکھ افراد کو صحت کے حوالے سے مدد کی فوری ضرورت ہے۔انہوں نے ڈبلیو ایچ او کے اعدادوشمار بتاتے ہوئے کہا کہ امراض کے رجحان سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جنوری کے شروع تک ملیریا کے کیسز سامنے آ سکتے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیلاب سے 80 فیصد نقصان سندھ میں ہوا ہے۔