ظفر وال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے شہر ظفر وال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے . بزرگ خاتون کی لاش قبر سے نکال کر بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد
نے قبر سے خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کی، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ لاش کی بے حرمتی کا واقعہ گاؤں چک میر ادا میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے قبر سے خاتون کی لاش نکال کر بے حرمتی کی۔ 60 سالہ خاتون کی تدفین جمعہ کے روز کی گئی تھی۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزمان کی تلاش جاری ہے، واقعہ کیسے پیش آیا؟ اس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔