متعلقہ

جمع

سندھ میں ڈینگی کے وار ، سینکڑوں افراد متاثر ، کئی موت کے منہ میں چلے گئے

Spread the love

کراچی ( ہیلتھ نیوز ) کراچی میں ڈینگی نے ماہ ستمبر کے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ،سندھ میں ڈینگی کے وار تیز ہو چکے ہیں ، سینکڑوں افراد اس زہریلے مچھر سے متاثر ہیں جبکہ اب تک 43 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔
کراچی میں ڈینگی مچھر بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنا نشانہ بنارہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق سال 2021 کے مقابلے میں سال 2022 میں کیسز میں 600 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ستمبر کے مہینے میں کراچی میں 6 ہزار 273 افراد

کو اپنا نشانہ بنایا۔ 36 افراد ڈینگی وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔محکمہ صحت کے مطابق ستمبر 2021 میں کراچی میں 403 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے تھے، جبکہ پورے سال میں 28 افراد ڈینگی سے جاں بحق ہوئے تھے۔ستمبر 2020 میں کراچی میں صرف 299 افراد متاثر ہوئے تھے 2020 کے پورے سال میں صرف 3 افراد ڈینگی سے زندگی کی بازی ہارے تھے متاثرہ افراد میں خواتین بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں۔سب سے زیادہ کیسز ضلع شرقی، وسطی اور جنوبی میں رپورٹ ہوئے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں351 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 247، حیدرآباد میں 54، میرپورخاص میں 19، شہید بےنظیرآباد 16، سکھر 12 جبکہ لاڑکانہ شہر میں ڈینگی وائرس سے 9 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ میں ڈینگی وائرس سے اب تک 43 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔