Thursday, September 12, 2024
Homeصحتنشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی انکوائری شروع

نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی انکوائری شروع

لاہور ( وی او پی نیوز ) پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے پر انکوائری کی جا رہی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں” جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی اس طرح بےحرمتی کی

اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ کالج انتظامیہ کا مؤقف ہےکہ یہ لاشیں سوکھنے کے لیے چھت پر رکھی تھیں۔ کالج انتظامیہ کے مطابق لاشیں میڈیکل طلبہ کی تربیت کے لیے تھیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سیکریٹری اطلاعات احسن غوری نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاشوں کی ویڈیو میں نے بنائی تھی، دردناک منظر تھا، بیان نہیں کیا جاسکتا۔ وزیراعلیٰ شکایت سیل پر شکایات آئیں، کہا گیا نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشیں موجود ہیں۔ مشیر وزیراعلیٰ کے ساتھ ہم نے نشتر ہسپتال کا دورہ کیا، مکمل رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھیج دی ہے جس پر کارروائی کی گئی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments