متعلقہ

جمع

پشاور کے حلقہ این اے 31 کے ضمنی الیکشن پر سب کی نظریں کیوں‌؟ کون کب جیتا، کس کا پلڑا بھاری ہے ، جانیے

Spread the love

پشاور ( وی او پی نیوز ) پشاور کے حلقہ این اے 31 میں بھی ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ نشست پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے شوکت علی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی نیشنل

پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور سمیت 8 امیدوار مد مقابل ہیں۔ حلقے کی آبادی 8 لاکھ 56 ہزار 609 جبکہ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے۔ مجموعی ووٹرز میں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 891 خواتین ہیں۔ حلقہ میں 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 2013ء میں این اے 31 کو این اے 1 کہا جاتا تھا۔ 2018 میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد اسے این اے 31 پشاور کا نام دیا گیا۔2013ء کے الیکشن میں عمران خان یہاں سے 90 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، تاہم بعد میں یہ نشست چھوڑ دی۔ جس پر الیکشن ہوا اور اے این پی کے غلام احمد بلور 34 ہزار 386 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔2018ء میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت علی 87 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اب اس حلقے سے اس بار سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ڈی ایم کے مفتفقہ امیدوار غلام احمد بلور کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے اور نتائج پر سب کی نظریں جمی ہیں .