کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونے سے ریاست لیک ہوئی ہے۔ حالات مشکل ہیں مگر ہمیں بہتری کی جانب پیش رفت کرنا
ہے، (ن) لیگ اور تحریک انصاف دونوں متفق ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو سکتا ہے۔شبر زیدی نے کہا کہ سیاسی قیادت 10 سال کی معاشی پالیسی پر اتفاق کرے۔ چین، ترکیہ سمیت فری ٹریڈ پالیسی ختم کی جائے۔ کاروباری برادری نہیں ریاست نقصان میں جا رہی ہے، ریاست موجودہ صورت حال میں آگے نہیں بڑھ سکتی۔ 1970 کی طرح ایک شفاف الیکشن ناگزیر ہے۔