لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے تعلیم یافتہ ترین ممالک کون سے ہیں؟تو تعلیمی نظام اور معیار کا جائزہ لینے والے بین الاقوامی ادارے ایروڈیرا (Erudera) نے دنیا کے تعلیم یافتہ ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست کے مطابق پہلے
نمبر پر کینیڈا میں دنیا کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد رہتے ہیں۔دوسرے نمبر پر جاپان ہے، جبکہ تیسرے پر یورپی ملک لگسمبرگ براجمان ہے۔باقی فہرست میں جنوبی کوریا، اسرائیل، امریکا، آئرلینڈ، برطانیہ، آسٹریلیا اور فن لینڈ شامل ہیں۔ اسرائیل دنیا کا پانچواں تعلیم یافتہ ترین ملک ہے جس کی نصف آبادی گریجویٹ ہے۔ایروڈیرا کے مطابق ان تمام ممالک میں دنیا کے دیگر ملکوں کی نسبت جی ڈی پی کی شرح بہتر ہے، حکومتیں تعلیم کیلئے زیادہ بجٹ مختص کرتی ہیں اور بےروزگاری کی شرح بہت کم ہے۔