متعلقہ

جمع

عمر ایوب نے بیوروکریسی کو “تڑی” لگا دی

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) اپوزیشن لیڈر...

حمد باری تعالیٰ، ہر زبان میں موجود ہے

(احمد منیب ۔ نیدرلینڈ) انتخاب: سلیم خان ابتدائیہ:حمد عربی لفظ ہے،...

نجکاری کیلئے 10 اداروں کا نمبر آ گیا

اسلام آباد ( ایس ایم ایس ) نجکاری کمیشن...

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں،سراج الحق

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اپنے بیان میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے قرار دیدیا. سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم

عالمی اسٹیبلشمنٹ کے مہرے ہیں، دونوں ہی اُن کے حکم کی پاسداری کرتے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا پاکستان سے متعلق بیان قابل مذمت ہے، حکمرانوں کی نااہلی اور آئی ایم ایف کی غلامی کا نتیجہ ہے کہ آج 22 کروڑ عوام پریشان ہیں۔ جماعت اسلامی 30 اکتوبر کو ملک بھر سے نوجوانوں کو مینار پاکستان پر اکٹھا کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی اب واحد آپشن ہے جو ملک کو خو شحال اور ترقی یافتہ بنا سکتی ہے، ہمارا ملک اور عوام آزاد نہیں ہیں بلکہ حقیقی آزادی صرف اسلامی نظام میں ہے۔