متعلقہ

جمع

پاکستان ذمہ دار ایٹمی ملک ہے : کور کمانڈرز کانفرنس

Spread the love

راولپنڈی ( وی او پی نیوز ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت منعقدہ کور کمانڈرز کانفرس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمے دار ملک ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 252 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سیکیورٹی کا نظام عالمی معیار کے مطابق ہے، پاکستان نے ایٹمی

سیکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں، ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سیکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں کا جائزہ بھی لیا گیا، سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانفرنس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فارمیشنز کی امدادی کارروائیوں کو سراہا ہے۔