کیف ( نیٹ نیوز ) یوکرین کے دارالحکومت کیف میں توانائی کی تنصیبات پر روس نے حملے کیے ہیں۔ حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ اس حوالے سے یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل حملے کے بعد تھرمل پاور اسٹیشن سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔
حملوں کے بعد شہر کے کچھ حصوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین روسی حملوں کی زد میں ہے۔ روس نے یوکرین میں شہریوں کو دہشت زدہ اور ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ 10 اکتوبر سے اب تک روس یوکرین کے 30 فیصد پاور اسٹیشنز تباہ کرچکا ہے۔ روس کو اس کے اقدامات کا جواب دینا پڑے گا۔