Saturday, September 14, 2024
Homeبین الاقوامیانڈونیشیا: بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے لگے، 99 بچوں...

انڈونیشیا: بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے لگے، 99 بچوں کی اموات

جکارتہ ( نیٹ نیوز ) انڈونیشیا میں بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے لگے، رواں سال جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں گردے کی بیماری سے 99 بچوں کی اموات ہوئیں۔اس صورتحال کے بعد انڈونیشیا کی حکومت نے ملک میں تمام قسم کے سیرپ پر پابندی عائد کر دی۔ بچوں میں گردے کی بیماری کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔” جنگ ” کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت صحت

کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں بچوں میں گردے کی بیماری کے 206 کیسز کی نشاندہی ہوچکی ہے۔بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز میں جنوری میں اضافہ ہوا اور اگست کے آخر میں ان کیسز میں تیزی دیکھی گئی۔ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔گیمبیا میں ایکیوٹ کڈنی انجری سے تقریباً 70 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی تھیں، جس کے بعد ان بچوں کی اموات اور بھارتی کمپنی کے سیرپ کے ممکنہ تعلق کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

Recent Comments