کراچی ( کامرس نیوز ) ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں1 تولہ سونے کی قیمت1 لاکھ 47 ہزار 900
روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 144 روپے کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 800 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 637 ڈالر فی اونس ہے۔خیال رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1350 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر روز بروز مہنگا اور پاکستانی روپیہ سستا ہوتا جا رہا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 7 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے 95 پیسے کا ہو گیا ہے۔انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا تھا۔اُدھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 126 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42352 پر آ گیا ہے۔