spot_img

ذات صلة

جمع

’زن، زندگی، آزادی‘میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت میں نکل پڑیں

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے سکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو موت واقع ہوگئی تھی۔ اس معاملے پر دنیا بھر سے آوازیں

اٹھ رہی ہیں، کچھ اآوازیں ایران کے حق میں ہیں اور کچھ خلاف . ان آوازوں مین ایک آواز اب میگھن کی بھی شامل ہو گئی ہے .
ایران میں حکومت مخالف اور خواتین کی آزادی کے حق میں جاری مظاہروں کی حمایت میں ڈچز آف سُیکس میگھن مارکل بھی میدان میں آگئیں۔ میگھن مارکل نے گزشتہ منگل کو امریکا میں ہونے والے میوزک سٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے اس تقریب میں سادہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر فارسی میں ’زن، زندگی، آزادی‘ کا نعرہ ، جو کہ ایرانی خواتین سے اظہار یکجیتی کی علامت ہے، لکھا ہوا تھا.

spot_imgspot_img