لاہور ( طیبہ بخاری سے ) وہ کہتے ہیں نا کہ ” کیچز ون دی میچز ” . ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا شاندار سلسلہ جاری ہے ، 2 مرتبہ چیمپین رہنے والی ویسٹ انڈیز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے ، اسے سب سے بڑا اپ سیٹ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا لیکن آج ایک اور بڑا اورشاندار میچ ہوا جس میں نیوزی لینڈ نے نا قابل شکست کہلائی جانیوالی ٹیم آسٹریلیا کو شکست کا مزہ چکھنے پر مجبور کر دیا . یہ سب کیسے ممکن ہوا یہ جاننے کیلئے تو آپ کا میچ دیکھنا ضروری تھا لیکن اگر آپ مصروفیات یا کسی اور وجہ سے میچ نہیں دیکھ پائے تو ہم آپ کو تھوڑی بہت تفصیلات سے آگاہ کئے دیتے ہیں اور سات ہی ساتھ وہ ایک شاندار کیچ بھی دکھا دیتے
ہیں جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے اور جس نے نیوزی لینڈ کی فتح کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا .
یہ کیچ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی گلین فلپس نے پکڑا، سوشل میڈیا پر صارفین انہیں” سپرمین” قرار دینے لگے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو باآسانی 89 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں نہ صرف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ بلکہ اس کی فیلڈنگ بھی قابلِ ذکر رہی۔
ہوا کچھ یوں کہ دفاعی چیمپئن اور ہوم ٹیم آسٹریلیا کے بیٹرز جب بڑھتے ہوئے رن ریٹ کے دباؤ میں آئے تو اس دوران مچل سینٹنر کی گیند پر آسٹریلوی بیٹر مارک اسٹوئنس نے کور کی جانب اونچا اسٹروک لگایا۔ اسٹوئنس نے اس خالی جگہ کا درست انتخاب کیا تھا، تاہم گیند ہوا میں زیادہ دیر معلق رہ جانے کی وجہ سے ڈیپ کور پر فیلڈنگ کرنے والے گلین فلپس اپنے دائیں جانب تیزی سے بھاگتے ہوئے آئے اور انہوں نے لمبی چھلانگ لائی اور یہ کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ سوشل میڈیا پر بھی گلین فلپس کے اس کیچ کا تذکرہ کیا جارہا ہے، جہاں سوشل میڈیا صارفین نیوزی لینڈ کے گلین فلپس کو سپرمین قرار دے رہے ہیں۔ اور اب ویڈیو دیکھیں
Superhuman Phillips!
We can reveal that this catch from Glenn Phillips is one of the moments that could be featured in your @0xFanCraze Crictos of the Game packs from Australia v New Zealand.
Grab your pack from https://t.co/EaGDgPxPzl to own iconic moments from every game. pic.twitter.com/ozTLvGNzZR— T20 World Cup (@T20WorldCup) October 22, 2022