متعلقہ

جمع

ان کے لیے گھر جنہیں دنیا نے چھوڑ دیا۔۔۔۔

افسانہ تحریر: پارس کیانی ( ساہیوال،  پاکستان ) بارش تھم چکی...

ربط اضطرار۔۔۔چولہا بجھا ہوا تھا ۔۔۔آنسو سلگ رہے تھے ۔۔۔زندگی کے زخموں سے مایوسی رس رہی تھی

افسانہ از: پارس کیانی ساہیوال، پاکستان بارش ابھی پوری طرح سےتھمی نہیں...

پاکستان کو سستے داموں پٹرول ، بجلی ، گیس دینے کو تیار ہیں : ایران کی بڑی پیشکش

Spread the love

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) برادر اسلامی ملک ایران نے ایک بار پھر پاکستان کو سستے داموں پٹرول، بجلی اور قدرتی گیس دینے کی پیشکش کر دی۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ ”ایران نے

پاکستان کو سستے پٹرول، سستی بجلی اور سستی گیس کی جو پیشکش کی تھی، وہ آج بھی قائم ہے اور پاکستان جب چاہے اس پیشکش کو قبول کرکے ایران سے مذکورہ اشیاءسستے داموں خرید سکتا ہے۔ پاکستان کو جتنی مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت ہے، ایران مہیا کرنے کو تیار ہے۔ ایران نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر دیا ہے چنانچہ اب پاکستان ایران سے گیس بھی خرید سکتا ہے۔ پاکستان اس وقت ایران سے 100میگاواٹ بجلی خرید رہا ہے۔ پاکستانی حکومت چاہے تو سستے داموں مزید بجلی بھی خرید سکتی ہے۔“