متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

ڈالر اور سونا دونوں مزید سستے ہو گئے

Spread the love

کراچی ( کامرس نیوز ) ڈالر ایک بار پھر آہستہ آہستہ اپنی قدر کھونے لگا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کی کمی کے بعد 222 روپے 90

پیسے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کی کمی کے بعد 42286 پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 48 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 601 روپے کمی سے ایک لاکھ 27 ہزار 230 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 644 ڈالر ہے۔