متعلقہ

جمع

دنیا کے خاتمے سے متعلق اہم پیش گوئی سامنے آ گئی

معروف سائنسدان آئزک نیوٹن کی دنیا کے خاتمے سے...

وفاقی محتسب میں لیسکو کی بد انتظامی کےخلاف شکایات کی بھرمار

لاہور ( طیبہ بخاری سے )وفاقی محتسب اعجاز احمد...

مودی کی “موئے موئے ” ہو گئی

پیرس (ایس ایم ایس )بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک...

 مدرسے میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد

آزاد کشمیر ( نیوز ڈیسک )میرپور آزاد کشمیر کے...

بنگلہ دیش اور بھارت کشیدگی میں مزید شدت

کراچی (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :زمبابوے سے شکست ، پاکستان اگلے مرحلے تک کیسے کوالیفائی کیسے کر سکتا ہے؟ جانیے

Spread the love

پرتھ ( سپورٹس نیوز ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا زمبابوے نے پاکستان کو صرف 1 رنز سے شکست دیدی اور اب پاکستان کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں. 2 میچوں میں لگاتار شکست کے بعد پاکستان کو اپنے اگلے سارے میچ نہ صرف جیتنے پڑیں گے بلکہ مختلف ٹیموں کے ہارنے کی دعائیں بھی کرنی ہوں گی.اتوار کو گروپ بی کے3 میچز ہوں گے. زمبابوے اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگلہ دیش کو جیتنا ہوگا، جنوبی افریقہ کے خلاف انڈیا کو جب کہ نیدر

لینڈز کے خلاف پاکستان کو فتح حاصل کرنی پڑے گی. بدھ کے روز میچ میں نیدر لینڈز زمبابوے کو ہرائے. “ڈیلی پاکستان آن لائن ” کے مطابق بدھ کو انڈیا اور بنگلہ دیش کا میچ اتنا نتیجہ خیز نہیں لیکن اگر انڈیا کو اتوار کے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست ہوجاتی ہے تو پھر بدھ کو انڈیا کے خلاف بنگلہ دیش کو فتح حاصل کرنی پڑے گی. جمعرات کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ٹاکرا ہوگا جس میں گرین شرٹس کو ہر صورت فتح حاصل کرنی پڑے گی. گروپ کی صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ آئندہ میچوں میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے صرف ایک ایک ہی جیت پائیں اور پاکستان اپنے تمام میچز جیت جائے تو آگے جانے کے چانسز ہیں. اگر جنوبی افریقہ یہ اکلوتی فتح انڈیا کے خلاف حاصل کرلیتا ہے تو پھر پاکستانیوں کو یہ دعا کرنی چاہیے کہ بنگلہ دیش یا زمبابوے میں سے کوئی ایک انڈیا کو ہرادے.