لاہور ( وی او پی نیوز ) پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے سے میچ کیا ہاری ، ہر طرف تبسروں کی بھرمار شروع ہو گئی جس میں زمبابوے کے صدر نے بھی حصہ لیا .گزشتہ روز زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ہوئی تھی اس کے بعد زمبابوے کے صدر ایمرسن ڈمبڈزو نانگاگوا نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف جیت کی مبارکباد دی۔اس ٹوئٹ میں زمبابوے کے صدر نے پاکستان کو پیغام دیتے ہوئے یہ بھی تحریر کیا تھا کہ ’آئندہ اصلی مسٹر بین بھیجیں‘۔
What a win for Zimbabwe! Congratulations to the Chevrons.
Next time, send the real Mr Bean…#PakvsZim ????????— President of Zimbabwe (@edmnangagwa) October 27, 2022
اس ٹوئٹ پر ویزر اعظم شہباز شریف نے بھرپور جواب دیا اور اب ان کے بعد گلوکارعلی ظفر نے بھی ردِ عمل دیا ہے۔ علی ظفر نے اپنے ٹوئٹ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات اور جیتنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کی ٹیم یہاں سے واپس اپنی کارکردگی بہتر بنائے گی، دیکھ لینا اگلے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان بہترین کھیل پیش کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف نے زمبابوین صدر کو جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ” ہمارے پاس اصلی مسٹر بین نہیں لیکن ہمارے پاس اصل کرکٹ کا جذبہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے خوشگوار انداز میں مزید لکھا کہ ہم پاکستانیوں کو واپس آنے کی مضحکہ خیز عادت ہے”۔
Pakistan team will bounce back from here. Watch @babarazam258 and @iMRizwanPak play in the next match 🙂 #WorldCup2022 #T20WorldCup #PakistanCricket https://t.co/KQo6oWciH4— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 28, 2022