متعلقہ

جمع

خواتین کی ترقی میں نیا باب رقم

لاہور ( ایس ایم ایس ) ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ...

خیبر پختونخوا میں سپر ٹیکس لگے گا

) پشاور ( ایس ایم ایس )پختونخوا میں زرعی...

حضرت واصف علی واصف ؒ کا سہ روزہ سالانہ عرس شروع

لاہور ( ایس ایم ایس ) معروف روحانی رہنما...

خشک سالی کا اندیشہ

لاہور ( ایس ایم ایس ) ملک میں ناکافی...

لانگ مارچ شروع ،شرکاء کاحلف ،میں نے اس ملک سے جانا نہیں، جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے: عمران خان

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) تحریکِ انصاف نے اسلام آباد کے لیے لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا۔ عمران خان لبرٹی چوک پر موجود کنٹینر پر سوار مارچ کی قیادت کر رہے ہیں، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ ہیں۔اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے شرکاء سے ناصرف خطاب کیا بلکہ ان سے حلف بھی لیا۔خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میرے لیڈر قائدِ اعظم نے انگریزوں سے آزادی دلائی تھی، وقت آ گیا ہے کہ ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ مارچ سیاست یا ذاتی مفادات کے لیے نہیں، بھارت تو روس سے سستا تیل لے سکتا ہے، غلام پاکستانیوں کو اس کی اجازت نہیں۔

وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں، نہ لندن، نہ واشنگٹن، پاکستان کے فیصلے ملک میں ہوں، ہمیں کوئی حکم نہ دے کہ روس سے سستا تیل لینے کی اجازت نہیں، اس حکومت کی جانب سے 50 سال میں ریکارڈ مہنگائی اب کی گئی ہے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس حکومت نے 1100 ارب روپے کی کرپشن کے کیسز معاف کرائے، ہینڈلرز سمجھتے ہیں کہ مسلط چوروں کو قبول کر لیں گے، یہ قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے، چوروں کو قبول نہیں کرے گی۔ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، اعظم سواتی نے تشدد کرنے والے دو لوگوں کا نام لیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ شہباز گِل کو پولیس اٹھا کر لے گئی تھی، شہباز گِل کو بھی برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، ان کی تصویریں بنائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اپنے ملک اور اداروں کی خاطر چپ ہوں، شہباز شریف کی طرح بھگوڑا نہیں ہوں، میں نے اس ملک سے جانا نہیں، جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے۔