نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ بہن کو چھیڑنے سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا گیاجبکہ قتل کرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی. یہ واقعہ نئی دہلی کے علاقے پٹیل نگر میں 28 اکتوبر کی رات تقریباً 9 بجے کے آس پاس پیش آیا۔ بتایا جارہا ہے کہ منوج کمار نامی 17 سالہ نوجوان نے اپنی بہن کو ہراساں کرنے
والوں کے خلاف آواز اٹھائی تو ملزمان اس کی جان کے دشمن بن گئے۔ واقعے کا منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا، سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 نوجوان اس شخص سے جھگڑ رہے ہیں، اس کے بعد لڑنے والے دونوں نوجوان بھاگ جاتے ہیں جبکہ منوج لڑکھڑاتا ہوا زمین پر گر جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ منوج کمار پر چاقو سے حملہ کیا گیا اور ان پر پے درپے کئی وار کیے گئے، جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ویڈیو میں وہاں موجود کچھ لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، جو زمین پر پڑے اس زخمی نوجوان کی مدد کرنے میں ہچکچاتے رہے۔ دوسری جانب نئی دہلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
A student again lost his life in capital Delhi, was stabbed to death by two minor boys just because he had protested against them for molesting her sister. The deceased student was studying from an institute in Patel Nagar area of Central Delhi. Both arrested by Delhi Police. pic.twitter.com/E6RzQOaWb5— Ravi Chaturvedi (@Ravi4Bharat) October 29, 2022