لاہور( شوبز نیوز) “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” باکس آفس پر 150 کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے ۔فلمی حلقوں کے مطابق بہت جلد فلم کو 200 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب حاصل ہو گی۔” دی لیجنڈ آف مولا جٹ” میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ “ایکسپریس نیوز” کے مطابق معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت
اورکریٹو ڈائریکٹر بلال لاشاری کی بلاک باسٹر فلم “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” نے 150کروڑ کا بزنس کرنے والی پہلی فلم بن گئی ہے۔فلم کو متحدہ عرب امارات، کینیڈا، امریکا ، آسٹریلیااور پاکستان سمیت دنیا بھر سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نےکا کہنا ہے کہ “فلم کی کامیابی پر بہت خوش ہوں، فلم کی شاندار کامیابی کی وجہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، فنکاروں سے لیکر ٹیکنیشن ہیلپر تک ہر فرد نے محنت کے ساتھ اپنے کو کیا ہے جس کی وجہ ان تمام کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی ٹیم اور ان فلم شائقین کو دیتی ہوں جو ایک اچھی فلم کے انتظار میں تھے فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے”۔