متعلقہ

جمع

لانگ مارچ پر فائرنگ ، عمران خان سمیت متعدد زخمی ، ہم بدلہ لیں گے : فواد چودھری

Spread the love

گوجرانوالہ ( نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں . اب تک میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ کی گئی جس سے عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں. عمران خان محفوظ ہیں اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ لانگ مارچ کو ختم کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے. کنٹینر کے اوپر موجود تحریک

انصاف کے اہم رہنما جو فائرنگ کی زد میں آئے اور زخمی ہوئے ان میں فیصل جاوید، احمد چٹھہ سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔۔فواد چوہدری نے کنٹینر سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پر سوچا سمجھا قاتلانہ حملہ ہواہے ، ہمارے درجنوں لوگ زخمی ہیں لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی . ہمارے بچوں اور لیڈر کا خون بہا ہے ، اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے لیڈر پر بندوقوں سے حملہ کیا گیاہے ،جو بھی اس کے پیچھے ہے وہ کان کھول کر سن لیں ہم اس کا بدلہ لیں گے ، ہمارے دوستوں کو گولیاں لگی ہیں، احمد چٹھہ شدید زخمی ہیں، یہاں ہمارے فیصل جاوید بھی شدید زخمی ہیں.
عمران خان فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہوئے تاہم وہ خیریت سے ہیں اور انہیں کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھا کر فوری نامعلوم مقام پر روانہ کر دیا گیا، فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی کنٹینر کو روک دیا گیا ، مارچ میں شریک لوگوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔