متعلقہ

جمع

لطیف کھوسہ نے 26نومبر کے 2ملزمان کے نام بتا دیئے

 لاہور ( ایس ایم ایس ) پاکستان تحریک انصاف...

کیا گولیوں، ڈنڈوں سے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔۔۔؟

تحریر: طیبہ بخاری ایک نوجوان افسر نے موجودہ حالات پہ...

حکومتی ادارے روزانہ کتنے ارب روپے کا نقصان کرتے ہیں؟اہم انکشاف

 کراچی ( ایس ایم ایس ) حکومتی ادارے روزانہ...

خواتین وزیراعظم بننا چاہیں تو ایک نہیں 2 بار بن سکتی ہیں

لیاری ( ایس ایم ایس ) پاکستان پیپلز پارٹی...

امریکہ ، برطانیہ ، کینیڈا، سعودی عرب اور یو اے ای کی جانب سے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت

Spread the love

لاہور ( وی او پی نیوز ) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف دنیا بھر سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے . امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی میں فائرنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انٹونی بلنکن نے عمران خان اور دیگر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنما چاہئے، سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔انٹونی بلنکن نے عمران خان کی ریلی میں ایک شخص کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔


دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عمران خان پر حملہ افسوسناک ہے۔برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حملے کے تمام متاثرین سے ہمدردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں پر حملہ ناقابل قبول ہے۔ اس تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ کسی جمہوریت، سیاست یا معاشرے میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے عمران خان اور تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا

اظہار بھی کیا۔
مزید برآں سعودی عرب نے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مملکت، پاکستان کے امن و استحکام اور اس کے ترقیاتی عمل کو مخدوش کرنے والی ہر سرگرمی کے خلاف پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت ہر طرح کے تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کےلیے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ ہے۔
علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نےعمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔متحدہ عرب امارات نے تشدد اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ایک بیان میں، وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون (MoFAIC) نے تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات دہشتگردی اور تشدد کے خلاف برادر ملک پاکستان، اس کے عوام کے ساتھ ہیں. متحدہ عرب امارات ان مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے جن کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیرمستحکم کرنا اور انسانی اقدار اور اصولوں کے منافی ہے۔