spot_img

ذات صلة

جمع

امریکا نے یوکرین کیلئے مزید فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کر دیا

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے خلاف جنگ کے لیے امریکا نے ایک اہم اعلان کر دیا ہے . اب امریکہ کی جانب سے یوکرین کے لیے

مزید 400 ملین ڈالر مالیت کی فوجی امداد بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پینٹاگون سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا یوکرین کو مزید 400 ملین ڈالرز کی فوجی امداد بھیج رہا ہے۔پینٹاگون کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ جرمنی میں ایک سیکیورٹی امدادی ہیڈکوارٹر قائم کر رہے ہیں جو یوکرین کے لیے تمام ہتھیاروں کی منتقلی اور فوجی تربیت کی نگرانی کرے گا۔پینٹاگون نے کہا کہ امریکی فوجی امداد میں فضائی دفاع کے لیے فنڈنگ بھی شامل ہے۔

spot_imgspot_img