لاہور ( وی او پی نیوز ) ملک میں لانگ مارچ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحت کے حوالے سے نت نئی خبروں کا سلسلہ جاری ہے اور اب اپنے تازہ ترین بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے
خلاف جانا ممکن نہیں۔ سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں۔ آصف زرداری اور نواز شریف سے کبھی سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ سے شروع ہوگا، میرا لانگ مارچ ہر صورت میں منزل حاصل کرے گا۔ لانگ مارچ کی قیادت اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کریں گے، الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے۔