لندن ( شوبز نیوز ) دی لیجنڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی تھی جو کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 200 کروڑ کے کلب میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستانی بلاک بسٹر فلم کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے اور فلم نے
برطانیہ میں بھی تہلکہ مچا دیا ہے۔فلم نے برطانیہ میں صرف 1 دن میں 24 ہزار پاؤنڈ کی کمائی کر کے سب کو حیران کر دیا۔فلم نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی تین بھارتی فلموں ’ ملی‘،’فون بھوت‘ اور ’ڈبل ایکس ایل‘ کو مات دے کر آگے نکل گئی۔پاکستانی فلم کے سامنے بالی وڈ فلمیں بے بس اور بوگس نظر ٓآ رہی ہیں اور شائقین کی توجہ بھی حاصل نہیں کر پا رہیں ۔