متعلقہ

جمع

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو امریکہ کا ترجمان قرار دے دیا

Spread the love

پیونگ یانگ( وی او پی نیوز ) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو امریکہ کا ترجمان قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریش کے گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے اس بیان کو مسترد کیا ہے کہ جس

میں انہوں نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔گلوبل نیوز کے مطابق شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم سون گیون نے منگل کی صبح جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ پیونگ یانگ کی فوجی مشقیں امریکہ کے اشتعال انگیز فوجی اقدامات کے جواب میں اور اپنے ملک کی حفاظت کے لئے کی جاتی ہیں لہذا اقوام متحدہ کے سربراہ کے بیان کو سرے سے مسترد کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پیونگ یانگ کی فوجی مشقیں امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے مقابلے میں ایک حفاظتی اقدام ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ایسے بیانات دیکر در اصل امریکی حکومت کے ترجمان کا کردار نبھا رہے ہیں۔