ڈیلاس( ہیلتھ نیوز ) کہا جا تا ہے کہ دل کا دورہ اچانک پیش آتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے ، ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں منعقد ہونے والی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی میٹنگ میں پیش کی جانے والی تحقیق میں وہ عام علامات بتائی گئیں جو آگے چل کر مردوں میں دل کے دورے کا سبب بنتی ہیں. ” ایکسپریس نیوز ” کے مطابق حقیقت میں ایسی کئی
علامات ہم میں ظاہر ہو رہی ہوتی ہیں جن کے متعلق ہمیں علم نہیں لیکن وہ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہوتی ہیں۔۔تحقیق میں 35 سے 65 سال کے درمیان 567 مردوں کا مطالعہ کر کے دل کے دوروں کا سبب بنی والی علامات کو واضح کیا گیا۔مطالعے کے مطابق تقریباً 80 فی صد مخصوص علامات اچانک دل کا دورہ پڑنے کے 4 ہفتے سے 1 گھنٹے قبل کے درمیان سامنے آئیں۔جن افراد میں علامات ظاہر ہوئیں ان میں 56 فی صد کی چھاتی میں درد ہوا، 13 فی صد کا دم گھٹنے لگا، چار فی صد افراد کو چکر آنے یا دل کی دھڑکن میں اونچ نیچ کی علامات کا سامنا تھا۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ 53 فی صد لوگوں میں دل کے دورے سے قبل علامات موجود تھیں۔