spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان کا کرکٹ کے پنڈتوں کو منہ توڑجواب،اپنا مقام ثابت کر دیا ، بھارت دہرے دباومیں آ گیا

لاہور ( شاہ جی سے ) پاکستان کیخلاف کرکٹ کے پنڈتوں کے تمام تر تبصرے ،تجزئیے غلط ثابت ہو گئے . پاکستانی ٹیم نے اپنے خلاف منفی پراپیگنڈے کا جواب اپنی شاندار پرفارمنس سے دیا . اور یہ ثابت کر دیا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستان اپنا منفرد اور اعلیٰ مقام رکھتا ہے اور پاکستان کے بنا اس اس دنیا کے رنگ پھیکے ہیں .
اب ایسے بیانات کو کیا کہا جائے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کے امکانات کو مسترد کردیا تھا ۔ انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم یقینی طور پر بھارت اور پاکستان کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل نہیں دیکھنا چاہتے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ایسا نہ ہو۔انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت ٹی20 فارمیٹ مضبوط سائیڈ ہے، طویل عرصے سے مستقل مزاجی کا مظاہرہ کر رہی ہے لیکن ہم ایونٹ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
اور اب ذکر کریں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل کا توسڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن نے 46 جبکہ ڈیرل مچل 53 رنز بناکر نمایاں رہےدیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی تھی ۔
تاریخ پر نظر ڈالیں تو ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 7 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آچکی ہیں ، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ۔ پاکستان حریف ٹیم کو حالیہ فتح کے بعد اب 5 مرتبہ شکست دے چکا ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔
پاکستان کے سکواڈ میں‌کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل تھے
جبکہ نیوزی لینڈ کے سکواڈ میں‌کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، ڈیرل مچل، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل تھے .

spot_imgspot_img