متعلقہ

جمع

ٹرمپ نے تجارتی جنگ چھیڑ دی

تحریر : طیبہ بخاری نیا سال 2025اپنے ساتھ کئی اہم...

ماہرہ خان نے اپنی سکول کی سہیلی کیساتھ یادگار تصاویر شیئر کر دیں

کراچی ( ایس ایم ایس )شوبز انڈسٹری کی معروف...

ناروے میں سیاسی بحران، حکومت کی چھٹی

اوسلو ( ایس ایم ایس ) ناروے میں سیاسی...

کلاس میں پروفیسر نے طالبعلم سے “شادی” کرلی

ندیا ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بنگال کے ایک کالج...

بہت ہو گیا، الیکشن کروائیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

Spread the love

کراچی ( وی او پی نیوز ) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی شیخ کے نہایت اہم ریمارکس سامنے آئے ہیں‌. بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس احمد علی شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہت ہو گیا، کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کرائیں۔ کراچی اور

حیدرآباد میں الیکشن کیوں نہیں کروا رہے؟ الیکشن کرانا آپ کی ذمے داری ہے۔جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ بار بار الیکشن کیوں ملتوی کر رہے ہیں؟سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ کل تعطیل کی وجہ سے اجلاس نہیں ہو سکا۔سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن ہے کوئی سکول نہیں، چھٹی تھی تو کیا ہوا؟ اجلاس ہوسکتا تھا، بہت ہو گیا آپ الیکشن کرائیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی رپورٹس کہاں ہیں؟ سیلاب میں کون سی پولیس جاتی ہے؟انہوں نے کہا کہ بتائیں سیلاب زدگان کےپاس پولیس کیا کر رہی ہے؟ کون سی ڈیوٹی ہے پولیس کی؟ کوئی ایک گاؤں بتا دیں جہاں پولیس نے سیلاب متاثرین کے لیے آپریشن کیا ہو، کتنی مجموعی نفری ہے سندھ میں؟ بتائیں پولیس کہاں کہاں تعینات ہے؟ایڈووکیٹ جنرل نے مزید مہلت کی استدعا کر دی۔چیف جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ ہم زیادہ وقت نہیں دیں گے، ہمیں فوری رپورٹ چاہیے۔