متعلقہ

جمع

خانہ فرہنگ ایران لاہور میں کیلی گرافی ورکشاپ اور فن پاروں کی نمائش

Spread the love

لاہور(وی او پی نیوز)خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران لاہور میں یوم اقبال کے حوالے سے کیلی گرافی کی ورکشاپ منعقد ہوئی جس میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی،پنجاب یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی،این سی اے اور بیکن یونیورسٹی کے طلبہ نے بڑی تعداد

میں شرکت کی ہے۔ورکشاپ میں مشہور خطاط اشرف ہیرا،اسلم ڈوگر اور وسیم اشرف نے طلبہ کو خطاطی کے گر سکھائے۔خطاطی کے فن پاروں کی نمائش بھی منعقد ہوئی جس کا افتتاح ڈی جی خانہ فرہنگ لاہور جعفر روناس اور کوپرا آرٹ گیلری لاہور کے ڈائریکٹر جاوید نے کیا۔