اسلام آباد ( وی او پی نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کے دعووں کے برعکس معاشی چیلنجز بڑھ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت کے شدید حکیمانہ علاج کے باوجود اسٹیٹ بینک آف
پاکستان (ایس بی پی) کے ذخائر بہتر نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ٹیرف میں 235 فیصد اضافے کے باوجود ہو رہی ہے۔ محصولات کی وصولی میں بڑی کمی اور نئے ٹیکسوں پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اصرار کر رہا ہے۔شوکت ترین نے دعویٰ سے کہا کہ اب الیکشن کرانے اور موجودہ حکومت کے جانے کا وقت ہو رہا ہے۔